ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / روہتک ریلی میں کیجریوال کی طرف جوتا پھینکا گیا،وزیراعلیٰ نے مودی کو بتایا بزدل

روہتک ریلی میں کیجریوال کی طرف جوتا پھینکا گیا،وزیراعلیٰ نے مودی کو بتایا بزدل

Sun, 01 Jan 2017 20:57:42    S.O. News Service

روہتک یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی پر یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب اتوار کو ایک جوتاپھینکا گیا ۔اس وقت وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنا رہے تھے۔تاہم، نوجوان کا نشانہ چوک گیا اور جوتا کیجریوال کونہیں لگا۔جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔یہ واقعہ آج شام اس وقت ہوا جب عام آدمی پارٹی کے کنوینر کیجریوال نوٹبدی کے خلاف ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔کیجریوال کی جانب اس وقت جوتا پھینکا گیا، جب وہ نوٹ بندی کے فیصلے کوایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پر حملہ بول رہے تھے۔وہاں موجود ہریانہ آپ کے سینئر لیڈر نے کہاکہ جوتاکیجریوال جی کو نہیں لگا۔آپ کارکنوں نے نوجوان کو قابو کر لیا اور اسے بعد میں اربن اسٹیٹ تھانہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ ملزم کی شناخت کی وکاس کے طور پر ہوئی ہے۔وہ ہریانہ کے دادری ضلع واقع موری مکرانا گاؤں کا رہائشی ہے۔ کیجریوال کے ان بیانات سے دلبرداشتہ ہے جو ہریانہ کے مفادات کے خلاف ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کی ذہنی حالت اچھی نہیں نظرآئی۔کیجریوال نے کہا کہ یہ واقعہ مودی کی بزدلی ثابت کر تا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا مودی جی بزدل ہیں،اس لئے انہوں نے اپنے پٹھوکو جوتے پھینک کرنے کیلئے بھیج دیالیکن آپ کے جوتے پھینک سکتے ہیں یا سی بی آئی کے چھاپے پڑوا سکتے ہیں میں یہ مجھے نوٹ بندی اسکینڈل کے بارے میں سچ بولنے سے نہیں روکے گا۔نوٹ بندی پرانہوں نے وزیر اعظم پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے غریب کسانوں کو اپنے ہی پیسوں کیلئے طویل قطار میں کھڑاکر دیا۔
 


Share: